09-Aug-2022 لیکھنی کی کہانی - ہفتہ واری مقابلہ ۔ زندگی کی داستان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
زندگی کی داستان
سمیہ عامر خان
زندگی کیا ہے؟؟؟ یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے۔زندگی مختلف رنگوں کا امتزاج ہے۔ کہیں یہ زندگی حقیقت ہے اور کہیں فسانہ۔۔۔۔ زندگی تو حاصل اور لا حاصل ہے۔ جو چیز لاحاصل ہے اسے حاصل کرنے کی خواہش میں انسان حاصل زندگی کو لا حاصل بنادیتا ہے۔زندگی کسی کی بھی amazing اور perfect یا اعلیٰ اور خاص نہیں ہوتی۔ یہ سب پرسکون زندگی کے رنگ ہوتے ہے اور زندگی کے یہ رنگ یوں ہی نہیں مل جایا کرتے یہ تو صبر، برداشت اور محبت سے ملتے ہیں۔ اور یاد رکھے یہ صبر، برداشت اور محبت محض لفظ نہیں ہے یہ پر سکون زندگی کی چابی ہے۔ اور یہ چابی اسی تالے میں لگتی ہے جہاں نفرت، بغض، حسد ،کینہ، کسی کی ٹوہ جیسا زنگ نہ ہو۔ جیسے تالے میں زنگ لگ جائے تو تیل(oil) کی مدد سے اس تالے کو درست کیا جاتا ہے لیکن وہ تالا پہلے جیسا مضبوط نہیں ہوتا۔ ایسے ہی زندگی کا تالا ہوتا ہے جب اس تالے میں حسد اور بے اعتمادی کا زنگ لگ جائے تو وہ اعتماد اور بھروسہ دوبارہ مضبوط نہیں ہوسکتا۔ اس لئے لاحاصل زندگی کی بجائے حاصل زندگی پر focus کرے۔
زندگی کہیں ایک کنواں ہے خواہشات کا کنواں۔ جیسے کنویں میں کہیں سارا پانی ہوتا ہے اسی طرح زندگی کی خواہشات بھی بے لگام ہوتی ہے۔زندگی اصل میں بہت ہلکی پھلکی ہوتی ہے بوجھ تو سارا خواہشات کا ہوتا ہے۔کنویں سے پانی ڈول کے ذریعے نکالا جاتا ہے نا کہ کنویں میں کودا جاتا ہے۔ خواہشوں کو بھی زندگی کے کنویں سے صبر وتحمل اور اطمینان کا ڈول ڈال کر حاصل کیا جائے ان خواہشات کے کنویں میں ڈوب کر زندگی کو تباہ نہ کیا جائے۔
زندگی افسانوں سے بھی زیادہ عجیب ہوتی ہے۔ یہ پہاڑوں کو پیس کر ذروں اور سمندروں کو خشک زمین میں بدل دیتی ہے۔ زندگی بڑی عجیب و غریب پہیلی بھی ہے، Mistry ہے، تجسس ہے جو کبھی نہیں ہوا ہوتا وہ کبھی نہ کبھی ضرور ہوجاتا ہے۔
Maria akram khan
15-Aug-2022 07:35 AM
Buth zabardast pyari larki 💜💜
Reply
Simran Bhagat
11-Aug-2022 07:37 AM
بہت عمدہ🌹
Reply
Chudhary
11-Aug-2022 12:14 AM
Osm
Reply